سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہے کہ عالمی لابسٹ کی کوشش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے۔
سینیئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ عمران خان کے لیے عالمی لابسٹ کام کررہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے پنجرے سے نکلنے کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے اندرونی مسائل میں کسی کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دھمکی کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے وفاقی حک??مت سے شکایت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل کے حوالے سے وفاقی حک??مت سے رجوع کرنا چاہیے۔ سندھ حک??مت کی جانب سے ییلو لائن بی آر ٹی کے منصوبے کا شروع ہوچکا ہے۔ یلو لائن کا بس ڈپو بنایا جا رہا ہے۔ پہلے ڈپو سنگل اسٹوری تھا اب حک??مت نے ڈبل اسٹوری بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ضرورت پڑے تو ایک اور چھت ڈال سکیں۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ڈیزل بسیں تھیں اب ای وی بسیں ہوں گی۔ بسوں کی چارجنگ بھی یہیں ہوگی۔ اس سے لوگوں کو سستی ٹرانسپورٹ ملے گی۔ ہم ای وی ٹیکسیاں اور ای وی بائیکس بھی شروع کریں گے۔ اسکیم کے تحت رائیڈرز کو بھی ای وی بائیکس دیں گے۔ یہ حک??متوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہم ہرچ??ز کے ذمہ دار ہیں۔ سب چیزیں ہم نے ٹھیک کرنی ہیں۔ ہم سب کی مشترکہ کوشش ہے کہ چیلجز سے نمپٹا جائے۔ٹرانسپوٹرز سے بھی درخواست کی ہے کہ ای وی بسز ??ائ??ں۔ مجھے پتہ ہے اس منصوبے پر جلد کام ہوسکتا ہے۔ اسے 2026 سے پہلے م??مل کیا جا سکتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو سکے۔
سندھ کے سینیر وزیر نے کہا کہ پیپلز بسوں کے روٹس کو بڑھایا جا رہا ہے۔ نئی بسیں اپریل تک آجائیں گی۔ ہماری کوشش ہے کہ پبلک پرائیٹ پارٹنرشپ کے تحت بسیں چ??ائ??ں۔