خیبر پختون خوا میں موسم کی شدت بڑھ گئی، جس کے ساتھ ہی گرم علاقوں کا درجہ حرارت بھی 5 ڈگ??ی سینٹی گریڈ تک ??ر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جب کہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود ہے۔ چترا?? اور بالائی دیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش جب کہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت بدستور 2 ڈگ??ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ، مالم جبہ ، دیر بالا اورپاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ ہوا۔
اُدھر تیمرگرہ دیر لوئر، سوات مینگورہ میں منفی 2، چترال منفی ایک ،کاکول صفر درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
خیبر پختون خوا کے گرم ترین علاقے ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کا کم سے کم درجہ حرارت بھی 5 ڈگ??ی سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔