کراچی کےمختلف علاقوں میں ٹریفک ح??دثات اوردیگرواقعات میں ماموں بھانجےسمیت4 افراد جاں بحق اور3افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائے وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سپرہائے وے جمالی پل اٹک پیٹرول پمپ کے قریب تیزرفتارسیمنٹ کی بوریوں سے لدا ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ن??جو??ن موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ دو ن??جو??ن شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی ن??جو??ن دوران علا?? دم توڑ گیا۔ ٹریفک ح??دثے میں جاں بحق ہونے والے ن??جو??نوں کی شناخت 25 سالہ شیرازسومروولد منظورسومرو اور22 سالہ امجد جتوئی ولد صوبت جتوئی کے نام سے ہوئی ۔ زخمی ہونے والا ن??جو??ن20 سالہ رجب سومرومتوفی ن??جو??ن شیراز سومرو کا بھائی ہے۔
سائٹ سپرہائے وے صنعتی ایریا پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ن??جو??ن ماموں بھانجے اور فقیرا گوٹھ کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق حادثےکے بعد سیمنٹ سے لدے ٹرک کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک کوتحویل میں لے کرڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
ماڑی پور روڈ پر واقع سرمست مزار کے پاس پنکچر کی دکان میں ڈمپر کا ٹائر پھٹنے سے ایک ن??جو??ن جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی ن??جو??ن کی شناخت 20 سالہ توحید ولد وحید کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی ن??جو??ن پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا۔ متوفی ن??جو??ن ڈمپر کے ٹائر پرپنکچرلگاکر فٹ کررہا تھا اس دوران ڈمپرکا ٹائر پھٹ گیا اور ٹائر کے رم کا رنگ نکل کر اسے زور سے سر پرلگا جس کے باعث ن??جو??ن خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑگیا۔
حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیوراورہیلپرڈمپرچھوڑکرفرار ہوگئے۔ ریلوے لانڈھی تھانے کے علاقے بن قاسم آغا اسٹیل مل کے قریب ٹرین کی زد میں آکرایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعےجناح اسپتال منتقل کی گئی۔ متوفی کی شناخت 36 سالہ مرید عباس ولد احمد بخش کے نام سے کی گئی ۔ متوفی بکھرکارہائشی تھا۔
ریلوے پولیس کے مطابق متوفی شخص کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر ہلاک ہوا ہے۔ حادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ساحل تھانے کےعلاقے ڈیفنس فیز 8 خیابان فیصل کے قریب 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت 35 سالہ عبدالرشید ولد محمد حسین ،30 سالہ امداد ولد معشوق کے ناموں سے کی گئی۔ پولیس حادثے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے ۔