سردی کی حالیہ لہر کے سبب کراچی میں ??تو??ر کو کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسیات کے مطابق شہر میں ??تو??ر تک موسم خشک جبکہ رات سرد ہونے کے سبب کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
پاکستان میٹرول??جس?? ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کراچی میں جمعے کو کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ریکارڈ کیا گیا جبکہ جمعرات 5 دسمبر کو درجہ حرارت 4.3 ڈگری تک گرنے سے 16.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھ??ں؛ کراچی میں سردی میں اضافہ، کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری ریکارڈ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر سے سردی کی ہلکی لہر سندھ پر اثر انداز ہوگی جس سے بالائی سندھ میں رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری، وسطی سندھ میں 9 سے 11 اور جنوبی سندھ میں 10 سے 12 کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
بالائی سندھ میں سرد رات کے ساتھ ساتھ صبح کے وقت دھند چھانے کا بھی امکان ہے۔