وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی جس کے مطابق سب سے زیادہ واقعات صوبہ خیبر پختونخوا میں رونما ہوئے۔
سال 2024 کے گزشتہ دس ماہ کے دوران ملک میں دہشت گردی کے 1566 واقعات میں 924 اف??اد شہید اور 2ہزار 121 زخمی ہوئے جبکہ 12 ہزار 801 انٹیلیجنس کارروائیوں میں 341 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
دستاویز کے مطابق دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات 948 خیبر پختونخوا میں ہوئے جبکہ بلوچستان میں 582، سندھ میں 24، پنجاب میں 10 اور اسلام آباد میں 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گرد واقعات میں کل 583 اف??اد شہید اور 1375 زخمی ہوئے جن میں 437 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 1059 زخمی ہوئے جبکہ 146 شہری شہید اور 316 زخمی ہوئے۔
انٹیلیجنس کارروائیاں
گزشتہ دس ماہ کے دوران ملک بھر میں 12801 انٹیلیجنس کارروائیاں کی گئیں جس میں 341 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
دس ماہ میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث 800 اف??اد کو گرفتار کیا گیا۔ ریاست مخالف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث 400 اف??اد کو پنجاب، 203 کو خیبر پختونخوا، 173 کو بلوچستان، 21 ??و سندھ اور 3 اف??اد کو گلگت بلتستان سے گرفتار کرکے فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا۔
دہشت گردوں تنظیموں کی ما??ی معاونت پر 2ہزار 466 اف??اد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 526 مجرمان ??و سی ایف ٹی کے تحت سزا دی گئی۔ دہشت گردوں سے منسلک 58 کروڑ روپے کی رقم وصول ہوئی۔