جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹ?? کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مولانا طاہر اشرفی ہر حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں اور کسی بھی حکومت کو کسی کے خلاف کچھ کہلوانا ہو تو طاہر اشرفی سے کہلوا دیتی ہے۔
سینیٹ?? کامران مرتضیٰ نے ??سلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گزشتہ روز بلائے گئے علما و مدارس کے اجلاس پر ردعمل میں کہا کہ جو ہمارے بغیر اجلاس بلوایا جائے کیا وہ ہمیں پسند کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویسے بھی طاہر اشرفی صاحب ہمارے دوست ہیں اور حکومت ان کو بلوا لیتی ہے بلکہ ہر حکومت ان کو بلوا لیتی ہے ہر حکومت کے لیے ان کی خدمات حاضر ہوتی ہیں اور جس کے خلاف جو کچھ کہلوانا ہوتا ہے کہلوا لیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں نے ??و کچھ کہا ہم اس کے خلاف کچھ بھی نہیں کہیں گے، ترمیم کے بعد یہ معاملہ طے ہوا تو اس وقت کیا وعدہ کیا گیا تھا؟ ہمارا تو ??طا??بہ تھا اور ہمارے ??طا??بے پر حکومتی بل ہے جس کو کابینہ نے منظور کیا ہوا ہے، اس میں وہ وزرا بھی شامل تھے جو کل والے تماشے میں شریک تھے۔
سینیٹ?? کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ایک طرف وہ بل منظور کرتے ہیں اور اس کے بعد اس کے خلاف باتیں کرنے کے لیے اس طرح وہ کانفرنسیں کرواتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی کارکردگی ہے، اس طرح سے پاک سرزمین چل رہی ہے، حکومت اور صدر بتا سکتے ہیں کہ ان کو کون روک رہا ہے۔